لیبیا کے ساحل کے قریب سمندرمیں کشتی ڈوبنے کا واقعہ

کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 11 پاکستانیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 فروری 2018 20:51

لیبیا کے ساحل کے قریب سمندرمیں کشتی ڈوبنے کا واقعہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02فروری2018ء ):لیبیا کے ساحل کے قریب سمندرمیں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 11 پاکستانیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب سمندرمیں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 11 پاکستانیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔سفارت خانے سےحادثے کےشکارافراد کےنام ،تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔