چوہدری رحمت علی کی 67ویں برسی

چوہدری رحمت علی تاریخ پاکستان میں منفرد مقام رکھتے ہیں ، قیام پاکستان سی14سال قبل پاکستان کا نام تجویز کر کے کروڑوں مسلمانوں کے خوابوں کو تعبیر دی،محمد یوسف عزیز

جمعہ 2 فروری 2018 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) پاکستان کے نام کے خالق چوہدری رحمت علی تاریخ پاکستان میں منفرد مقام رکھتے ہیں ۔ قیام پاکستان سی14سال قبل پاکستان کا نام تجویز کر کے کروڑوں مسلمانوں کے خوابوں کو تعبیر دی۔ انکا تحریر کردہ کتابچہ ایسی تاریخی دستاویز ہے جس نے نظریہ پاکستان کو آہنی فصیل فراہم کی۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان نیشنل موومنٹ محمد یوسف عزیز نے نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی 67ویں برسی کی مناسبت سے گورنمنٹ ڈگری کالج جھنڈا چیچی میں ایک تقریب سے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ہماری قومی تاریخ کے افق پر ایسے روشن ستارے ہیں جو ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ثمر زہرہ نے کہا کہ کسی قم کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے یادوں کے چراغوں کو روشن رکھا جائے کیونکہ اس سے ہمیں اپنی تاریخ کی آگاہی ہوتی ہے اور ہماری تابندہ روایات ہمیں نئے ولولوں سے سرشار کرتی ہے۔ اس موقع پر چوہدری رحمت علی ٹرسٹ لاہور کے سیکرٹری جنرل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے تاریخ پاکستان کے نام کے خالق کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :