گزشتہ حکومت نے 35ہزار میں سے 25 ہزار آسامیوں پر 10 دن میں منظور نظر لو گوں کو تعینات کیا ، میر عبدالقدوس بزنجو

ان ہائوس تبدیلی سینیٹ انتخابات روکنے کیلئے ہر گز نہیں لائے تھے ہمارے وزراء نے پانچ سال کے دوران وزیراعظم ہائوس تک نہیں دیکھا انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں تو گھر میں بھی بغاوت ہو جاتی ہے سینیٹ انتخابات ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کسی صورت نہیں ہوگی 2013 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت بھی ہم پر راکٹ فائر کئے گئے 500 ووٹ کی باتیں کرنے والے مجھے بائی روڈ آواران تک کا سفر کر کے دکھائے آصف زردار ی کو پاکستان کا لیڈر مانتا ہوں تا ہم ہم مسلم لیگی ہے پیپلز پارٹی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیںمیر سرفراز بگٹی کا میری کا بینہ ہونا میری خوش قسمتی ہے،وزیر اعلی بلوچستان کی نجی ٹی و ی سے گفتگو

جمعہ 2 فروری 2018 22:08

گزشتہ حکومت نے 35ہزار میں سے 25 ہزار آسامیوں پر 10 دن میں منظور نظر لو ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے 35ہزار آسامیوں میں سے 25 ہزار آسامیوں پر 10 دن میں منظور نظر لو گوں کو تعینات کیا ان ہائوس تبدیلی سینیٹ انتخابات روکنے کے لئے ہر گز نہیں لائے تھے ہمارے وزراء نے پانچ سال کے دوران وزیراعظم ہائوس تک نہیں دیکھا انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں تو گھر میں بھی بغاوت ہو جاتی ہے سینیٹ انتخابات ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کسی صورت نہیں ہوگی 2013 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت بھی ہم پر راکٹ فائر کئے گئے 500 ووٹ کی باتیں کرنے والے مجھے بائی روڈ آواران تک کا سفر کر کے دکھائے آصف علی زردار ی کو پاکستان کا لیڈر مانتا ہوں تا ہم ہم مسلم لیگی ہے پیپلز پارٹی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیںمیر سرفراز بگٹی کا میری کا بینہ ہونا میری خوش قسمتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سال2013 کے انتخابات میں ہم نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود جمہوری عمل میں حصہ لیا جہاں گلی گلی میں راکٹ لانچر مارے جا رہے تھے تو ہم وہاں پاکستان کا جھنڈ ااٹھائے انتخابی مہم چلا رہے تھے آواران میں جب میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروایا تومجھ پر بھی راکٹ فائر کئے گئے مگر ہم جمہوریت پسند لوگ ہے تشدد کی کسی رویئے کی حمایت نہیں کر تے یہی وجہ تھی کہ ہم سر خرو ہوئے اور تمام تر مشکل حالات کے باوجود ہم نے بھر پور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیاں اور میں مشکور ان لو گوں کا جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پولنگ اسٹیشن تک آئے اور اپنا جمہوری حق رائے دہی استعمال کیا جن 500 سے زائد لوگوں نے آواران کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کئے ان میں کئی لوگ دھمکیوں او رخوف کے باعث ذہنی دبائو کا شکار ہے جو لوگ ہم پر 500 ووٹ لینے کی باتیں کر تے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ بائی روڈ آواران تک کا سفرکریں میں ان کا دل گردہ دیکھتا ہوں مگر ہم نے اس ذمہ داری کے احساس کو اپنے رکھا کہ ہمارے لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہے جن پر پورا اترنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ان ہائوس تبدیلی ہمارا جمہوری حق تھا جو ہم نے استعمال کیا وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا مقصد کسی صورت سینیٹ انتخابات رکوانا نہیں تھا یہ چیز واضح ہے کہ اگر گھر میں بھی انصاف نہ ہوں تو بغاوت ہو جاتی ہے ہم چیزوں کو دیکھ رہے ہیں کہ انہیں کس طرح بہتر بنایا جائے اور میری خواہش تھی کہ میں چیزوں کو تبدیل کر کے ہی عوام کے سامنے آئو انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ملاقات معمول کی تھی سندھ ہمارا دوسرا گھر ہے ہمارے لئے دوسرے صوبے بھی ہمارے لئے قابل احترام ہے مگر سندھ سے ہمارا قریبی تعلق ہے ہم کراچی میں اپنے نجی دورے تھے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہمیں دعوت دی گئی ان کی دعوت پر ہماری ملاقات آصف علی زرداری سے ہوئی میں ذاتی طور پر انہیں پاکستان کا لیڈر سمجھتا ہوں کیونکہ انہوں نے چھوٹے صوبوں کے لئے اپنی حکومت کے دور میں بہت کچھ کیا بلوچستان میں این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترمیم اور بلوچستان پیکج جیسے اہم اقدامات ان کی حکومت میں اٹھائے گئے میں مسلم لیگی ہوں اورمیرا میرا پیپلز پارٹی میں کوئی جانے کا ارادہ نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بہت سی مشکلات کا دوچار رہا مگر افسوس کہ گزشتہ چار سال کے دوران یہاں کے منتخب نمائندوں اور صوبے کو اہمیت نہیں دی گئی بلکہ محض دوروں پر ہی اتفاق کیا گیا نہ تو یہاں کے لو گوں کی بہتری کے لئے فیصلے کئے گئے اور نہ ہی کوئی مثبت اعلان ہوئے مگر یہ خوش آئند امر ہے کہ موجودہ وزیراعظم بلوچستان کو اہمیت دے رہے ہیں اور ہم سب مل کر چیزوں کو بہتر بنا رہے ہیں آج بلوچستان میں جو تبدیلی آرہی ہے وہ عوام کے لئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کسی صورت نہیں ہوگی اگر آصف علی زرداری بلوچستان سے اپنا امیدوار کامیاب کروانے کے دعوے کر رہے ہیں تو یہی دعوے مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے لئے بھی کر رہی ہے اس میں کوئی شق نہیں کہ آصف علی زرداری مرکزی حکومت کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھائیں گے تا ہم ہم اتنا واضح کر دینا چا ہتے ہیں کہ بلوچستان میں ان ہائوس تبدیلی لانے والا گروپ متحد ہے اورہم پارٹیوں سے زیادہ بلوچستان پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں گزشتہ سینیٹ انتخابات میں بھی بلوچستان سے ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا اور بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو ہر جماعت اپنے امیدوار کامیاب کروانے کی کوشش کرے گی ہمارا گروپ اپنے امیدوار بھی میدان میں لا سکتی ہے جو سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کے لئے آواز بلند کریں انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہ یں کہ قانون سازی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم نے قانون سازی نہیں کی جس کی اشد ضرورت ہے گوادر سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے گی اور اگر چار ماہ کے دوران ہم نے حکومتی مشینری متحرک کرلیا تو یہ بہت بڑا اقدام ہو گا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے صوبے میں موجود35 ہزار آسامیوں پر محض 10 دن میں 25 ہزار افراد کی تعیناتی کر دی ہے اور اب ہمارے پاس10 ہزار آسامیاں باقی رہ گئی 10 روز کے اندر تعینات کئے گئے لو گوں کے میرٹ کو بھی چیک نہیں کیا گیا 180 این ٹی ایس پاس کرنے والے افراد تا حال بیروزگار تھے 8 ہزار کے قریب معذور افراد نوکریوں سے محروم تھے مگر ہم نے حکومت میں آتے ہی ا س جانب توجہ معذور افراد کے لئے سوشل ویلفیئر کے ذریعے ان کی معاشی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم روز اول سے یہ کہہ رہے کہ باہر بیٹھے لوگ واپس آئے اور ہم مل کر بلوچستان کو بہتر بنائیں گے دوسروں کے ہاتھوں کھلونا بننے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اپنے لو گوں کو مزید مشکلات میں ڈالنا نہیں چا ہئے بلوچستان کے لوگ پاکستان کا حصہ ہے اور ان کو اس وطن سے کوئی جدا نہیں کر سکتا اگر باہر بیٹھے لوگ تبدیلی یا بہتری چاہتے اور ان کے وفاق سے تحفظات تو ان کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ باہر بیٹھ کر یہاں دہشت گردی اور اب تو انہیں یہ بھی واضح ہو چکا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ نہیں تو یہ سب کچھ کس کے لئے کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کابینہ میں پرانے چہرے نہیں جہاں تک میر سرفراز بگٹی تو گزشتہ کا بینہ میں بھی وہ واحد وزیر تھے جو ہر جگہ نظر آتے تھے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرسرفراز بگٹی میری کا بینہ کا حصہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر انہیں میری کا بینہ سے نکال دیا جائے تو میں کمزور ہو جائونگا ۔