کوئٹہ، نادراحکام کی نارواخودساختہ شرائط کی وجہ سے پشتون بیلٹ میں شناختی بنانانا مشکل تر وناممکن بن گیا ،مولانا محمد عارف دمڑ

جمعہ 2 فروری 2018 22:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ نے کہا کہ نادراحکام کی نارواخودساختہ شرائط کی وجہ سے پشتون بیلٹ میں شناختی بنانامشکل تر وناممکن بن گیا ہے دوبارہ شناختی کارڈ بنانے کیلئے بھی نت نئے شرائط ومطالبات پیش کررہے ہیں سادہ لوح عوام ومقامی آبادی کو غیر ملکی سمجھنے سے مسائل ردعمل ومشکلات پیدا ہورہی ہے جس سے سادہ محب وطن پاکستانی پریشان ہیں سنجاوی میں نادراحکام نیا شناختی بنانے والے عوام کے دشمن بن گیے ہیں مقامی آبادی کو غیر ملکی تصور کرنے کی عوام دشمن پالیسی فی الفور ختم کیا جائے اور پاکستانی عوام کوشناختی کارڈ بنانے کیلئے آسانی وسہولت فراہم کیاجائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سنجاوی کے دورے کے دوران آندرو ب،ریگوڑہ اورپوئی میں مختلف تقاریب سے خطاب وقبائلیوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ ڈی جی نادرا، منتخب نمائندے اور حکومت نادراحکام کی نارواخودساختہ شرائط کا نوٹس لیکر عوام کو اذیت وپریشانی سے نجات دلائیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ موجودہ حکومت سنجاوی سے ہرنائی تک کی شاہراہ کو مکمل کریں کئی سالوں سے کام جاری ہے مگر حقیقت میں کام نہ ہونے کے برابرہے پلوں کی تعمیر نہ ہونے اور روڈ کچہ ہونے کی وجہ سے زراعت ومعیشت تبا ہ ہوگئی ہے عوام سخت مشکل وپریشانی کا شکارہے حکومت شاہراہوں کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دیں دوردرازکے قومی شاہراہیں حکومتی توجہ چاہتی ہے شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ وپلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے علاقے کے ٹرانسپورٹرز،زمیندار اور عوام پریشانیوں ومشکل کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ہرنائی صوبے وملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔حکومت ومنتخب نمائندے علاقے کے دیرینہ مسائل پر تو جہ دیں ۔ضلع سنجاوی زراعت سے مالا مال سرسبزوشاداب علاقہ ہے جو کہ زراعت کی مد میں بہت ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کرداراداکر رہاہے مگر علاقے میں تعلیم وصحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابرہے ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ ووولٹیج میں کمی بیشی سمیت پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :