کوئٹہ،صوبائی محتسب کی ہدایت پر کلی شیخان کے قبرستان سے کچرہ ہٹادیا گیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر کلی شیخان کوئٹہ کے قبرستان سے کچرہ ہٹادیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار حاجی تاج محمد بٹر یچ نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ کوئٹہ شہر کے اطراف سے ٹریکٹروں کے زریعے کچرہ لا کرکلی شیخان قبرستان کے ساتھ جمع کیا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے علا قے کے مکینوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں صوبائی محتسب نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چیف میٹرو پولیٹن آفیسر کوئٹہ کوہدایت جاری کی کہ جلد ازجلد مذ کورہ علاقہ سے تمام کچرہ ہٹایاجائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے مٹیروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کچرہ ہٹاکر شکایت کاازالہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :