ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے سب انسپکٹر کو نوکری سے بر خواست کر دیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے سب انسپکٹر کو نوکری سے بر خواست کر دیا‘ ہسولہ منشیات مقدمے میں سب انسپکٹر بدر منیر پر الزام تھا کہ اس نے بوگس کارروائی کرتے ہوئے منشیات اپنے پاس سے ڈال کر جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او فیصل آباد کو انکوائری آفسر مقرر کیا گیا تھا آر پی او فیصل آباد کی رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او نے سب انسپکٹر کو نوکری سے برخواست کر دیا ۔ آر پی او فیصل آباد نے بدر منیر کے خلاف الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی ۔