ضلع لہڑی کو سبی میں شامل کرنے کے خلاف متحدہ محاذ کی کال پر شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال

تمام چھوٹے بڑئے کاروباری مراکز بند رہے

جمعہ 2 فروری 2018 22:06

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء)ضلع لہڑی کو سبی میں شامل کرنے کے خلاف متحدہ محاذ کی کال پر شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال ،تمام چھوٹے بڑئے کاروباری مراکز بند رہے،شہر میں متحدہ محاذ کے رہنمائوں کا گشت،لہڑی کی سبی سے علیحدگی تک غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق ضلع لہڑی کو ختم کرکے ضلع سبی میں ضم کرنے کے خلاف سبی متحدہ محاذ اور آل پارٹیز کی کال پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی،شٹر ڈائون ہڑتال کے دواران تمام چھوٹے بڑئے کاروباری مراکزبند رہے جبکہ اس دوران سبی متحدہ محاذ کے رہنماء شہر کا گشت بھی کرتے رہے اور کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سبی متحدہ محاذ کے رہنماء احمد خان لونی،حاجی غلام رسول سیلاچی،میر ریحان بگٹی،ڈاکٹر سید نوراحمد شاہ خجک،ڈاکٹر اللہ داد لونی،مکھی سریش کمار بلوچ و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت کے غیر آئینی و غیر اخلاقی فیصلے کے خلاف ہم کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال پر انجمن تاجران ،اقلیت برادری کا بے حد مشکورہیں کہ انہوں نے اپنے کاروباری مراکز بند رکھ کر وزیراعلیٰ بلوچستان کے غلط فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ضلع سبی کی سابقہ حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ ہم سوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا غیرآئینی فیصلہ واپس لے کر عوام کے فیصلے کا احترام کرئے وگرنہ شٹر دائون ہڑتال کے بعد ہم قومی شاہراہ بلاک کرنے کے علاوہ ریل کا چکہ بھی جام کردیں گے اور تمام حکومتی نظام متاثر کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکمرانوں پر عائد ہوگی اور ہماری جدوجہد غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔