بلوچستان میں آباد تمام قوموں کے حقوق اور برابری کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے ،سردار یا رمحمد رند

کسی بھی قوم یا افراد پر ظلم قابل قبول نہیں پاکستان میں آباد تمام اقوام برابر ہے،صوبائی صدر

جمعہ 2 فروری 2018 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں آباد تمام قوموں کے حقوق اور برابری کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے کسی بھی قوم یا افراد پر ظلم قابل قبول نہیں پاکستان میں آباد تمام اقوام برابرہے صوبے میں صدیوں سے آباد تمام اقوام ہماری برادر اقوام ہیںماضی میں ہزارہ قوم کے ساتھ بہت ظلم ہوا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز طالب ہزارہ، منور ہزارہ ، عابدہ حسین حیدری و دیگر کی قیادت میں ہزارہ برادری کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے صوبائی وزیر سندھ میر ہزار خان بجارانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے قبل ازاں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے مستونگ کے عمائدین اور پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی جانب سے عوام پر گرائے گئے پیٹرول بم کی شدید مذمت کرتے ہیں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ قابل قبول نہیں حکومت غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کررہی ہے حکومت عوام پر بوجھ ڈال کر اپنے عیاشیوں میں مصروف ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :