چاکر اعظم یونیورسٹی کے قیام کا سہرا سردار سرفراز خان ڈومکی کے سر جاتا ہے ،میر حیر بیار خان ڈومکی

آنے والی نسلیں زیور تعلیم سے آراستہ ہونگی ،بھاگ اور سبی میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا ،چیرمین میونسپل کمیٹی سبی

جمعہ 2 فروری 2018 22:01

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) چاکر اعظم یونیورسٹی کے قیام کا سہرا سردار سرفراز خان ڈومکی کے سر جاتا ہے ڈومکی خاندان نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیہات کا مین ایجنڈا رکھا ہے شیشے کے محل میں رہنے کے عادی نہیں عوامی لوگ ہیں عوام کے دلوں میں بستے ہیں ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام کی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار چیرمین میونسپل کمیٹی سبی میر حیر بیار خان ڈومکی نے بھاگ کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا نام نہاد کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں کھبی بھی مقصد اقتدار کا حصول نہیں رہا بلکہ اپنے آپ کو عوامی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایک بہترین نظام ہے جس سے نچلی سطح پر عوام کے بنیادی مسائل حل ہو رہے ہیں میرے ترقیاتی کام میرے حق میں گواہی دے رہے ہیں کئی ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جن میں سیوریج سسٹم کی بحالی اسٹریٹ لائیٹس کا قیام مین ایجنڈاجات میں شامل ہیں انہوں نے چاکر اعظم یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے کہا کہ بھاگ اور سبی میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا ہماری آنے والی نسلیں زیور تعلیم سے آراستہ ہونگی کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان نوجوانوں اور آنی والی نسلوں سے وابسط ہیں وہ دن دور نہیں جب ہم تعلیم یافتہ قوم بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے کیونکہ جن قوموں نے تعلیم کو اوڑھونا بچھونا بنایا وہ دنیا میں ایک اعلی قومیں بن کر ابھری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :