وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی مزید بہتر بنانے اور شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے کیلئے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا ئے ،اعظم تیموری

پولیس کبھی بھی عوام کی مدد کے بغیر کا میا ب نہیں ہو سکتی ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد

جمعہ 2 فروری 2018 22:01

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید بہتر بنانے ، جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے کے لیے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا ئے تا کہ عوام اور پولیس میں جو دوریاں ان کا خا تمہ ہو سکے ، پولیس کبھی بھی عوام کی مدد کے بغیر کا میا ب نہیں ہو سکتی ، یہ با تیں انہو ںنے نیشنل لا ئبریر ی میں نیبر ہو ڈ واچ کمیٹیو ں ، مصالحتی کمیٹیو ں ، ایچ آ ر اوزسے خطا ب کے دوران ایک اہم اجلاس میں کیں ، اس موقع پر ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد میر ویس نیا ز ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی ، زونل ایس پیز ،بزنس کیمو نٹی کے نما ئندئو ں نے شر کت کی ، شرکا ء اجلاس نے پولیس کے ساتھ اپنے بھر پور تعاون کی مکمل یقینی دہا نی کر ائی ، اس مو قع پر آئی جی اسلام آ باد نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کے دور میں اگر پولیسنگ کا کوئی کامیاب طریقہ ہے تو وہ کمیونٹی پولیسنگ کا ہے ۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں یہ مانا جاتا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ،پولیسنگ کا ایک بہترین ماڈل ہے اور تمام ترقی یافتہ ممالک کمیونٹی پولیسنگ کو مانتے ہیں ۔آج کل کے زمانے میں پولیس علیحدگی میں کام نہیں کر سکتی جب تک عوام کے ساتھ مل کر کام نہ کرے اس کے لئے کامیابی ممکن نہیں ۔اس کی وجہ ہمارا کسٹمر عوام ہی ہے اور اگر کمیونٹی ہی ہم سے خوش نہ ہو ،اس کا پولیس پر اعتبار یا اعتماد نہ ہو ،پولیس سے متنفر ہو تو ہم جو مرضی کر لیں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

پولیس کا ایک مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ وہ عوام سے بھاگتے ہیں حالانکہ پولیسنگ کا مقصد عوام ہے جس کو ہم نے ریلیف دینا ہے ،جن کی زندگیوں کو ہم نے آسان کرنا ہے اگر انہیں سے ہم بھاگیں تو اس پولیسنگ کا کوئی مقصد نہیں ۔کمیونٹی پولیسنگ کے تین حصے ہیں پہلا حصہ کہ آپ نے کمیونٹی سے ملنا ہے ان سے بات چیت کرنی ہے اور سب سے پہلے اپنا ہاتھ کمیونٹی کی طرف بڑھانا ہے ۔

دوسرے حصے میں کمیونٹی اپنے مسائل آپ کو بتاتی ہے اور تیسرے نمبر پر آپ کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں بلکہ اکٹھے ہو کر ان کو حل کرتے ہیں اور آپ نے یہاں سے جاتے ہیں ان تینوں حصوں کو مرحلہ وار اپنانا ہے ۔آپ لوگوں کے اندر سے اس وردی کا ڈر ختم کرنا ہے ۔آپ نے کوالٹی کمیونٹی کنٹیکٹ پر عمل کرنا ہے کہ آپ اس طرح کسی آدمی سے ملیں کہ وہ آپ کو بھولنا بھی چاہے تو نہ بھول سکے ۔

اور جب بھی کسی آدمی سے بات کریں تو مختصر وقت میں اس کو اعتماد میں لیں۔ انہو ں نے کہا کہ 99فیصد مسائل تھا نوں سے متعلق ہو تے ہیں ، اسلام آ باد پولیس اس سلسلہ میں خصوصی اقداما ت اٹھا رہی ہے ، 22پولیس اسٹیشنز ز میں عوام اور پولیس مل کر کا م کر یں گے تو لو گو ں کو فوری ریلیف ملے گا ، انہو ںنے کہا کہ تھا نو ں میں مصالحتی کمیٹیو ں کو فعال کیا جا رہا ہے ا س میں اچھے کر دار کے لو گ شامل کیے جا رہے ہیں اور ان لو گو ں کے چال چلن کے بار ے میں تصدیق کی جا رہی ہے اور ایسے لو گو ں کو شامل کیا جا ئے گا جو قابل اور بڑ ھے لکھے ہو ں اور دوسروں کے مسائل حل کر نے میں مہا رت رکھتے ہو ں ، انہو ںنے کہا کہ نیبر ہو ڈ واچ کمیٹیو ں میں آ ئندہ طلبا ء ، بزرگ شہر یوں ، بز نس کمیو نٹی ، ڈاکٹرز، انجینئراورہاوس وائف کو شامل کیا جا ئے گا ،انہو ں نے کہا کہ عوام النا س زیا د ہ سے زیا دہ پولیس سے رابطہ رکھیں اور معلو ما ت شیئر کر یں اپنے ارد گر د کے ما حو ل پر نظر ر کھیں اور اگر کو مشکو ک سر گر می نظر آ ئے تو پولیس کو بر وقت اطلا ع دیں ایسے لو گو ں کا نا م مکمل صیغہ راز میں رکھا جا ئے گا ، آئی جی اسلام آ باد نے کمیٹیو ں کے ممبر ان سے بھر پو ر تعاون کی اپیل کی ہے ، جس پر تما م شہر یو ں نے بھر پو ر تعاون کو یقین دلا یا ۔

انہو ں نے کہا کہ ہما ری زندگی کا مقصد دوسروں کی مدد کر نا ہے ، آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ کیمو نٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے آ گا ہی مہم ، میڈیکل کیمپس کا انعقاد اور صحت سے متعلق واکس کا اہتما م کیا جا ئے ، انہو ںنے کہا کہ کیمو نٹی پولیسنگ کو زیادہ سے زیا دہ فروغ دیں لو گو ں کو اپنے سا تھ شامل کر یں تا کہ عوام اور پولیس کی جو دوریاں ہیں ان کا خاتمہ کیا جا سکے او ر اس طرح لو گو ں کے مسائل کا زیا دہ سے زیا دہ ازالہ ممکن ہو سکتا ہے، آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ کیمو نٹی پولیسنگ کے لیے پولیس اور کیمو نٹی کو مل کر کا م کر نا ہو گا جس پر تما م ممبر ان ان با تو ں پر اتفا ق کر تے ہو ئے لو کل پولیس کو مکمل تعاون کی یقینی دہا نی کر ائی ، تما م ممبر ان نے آئی جی اسلام آ باد کے اس بہتر ین اقدام کو سراہا اور اس میں بہتر ی اور کیمونٹی پولیسنگ کو اجا گر کر نے کے لیے اپنی اپنی تجا ویز دیں اور پولیس کیے گئے اقداما ت کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :