گوجرانوالہ،محکمہ لائیو سٹا ک کے زیر اہتمام مویشیوں کی ٹریننگ کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد

جمعہ 2 فروری 2018 22:01

گوجرانوالہ۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)محکمہ لائیو سٹا ک حکومت پنجاب کی طرف سے مویشیوں کے بارے میں ٹریننگ دینے کیلئے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1میں ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا اس ٹریننگ میں طلبہ کو مویشیوں کے بارے میں تعلیم دی گئی اور ان کو مویشیوں کی وبائی امراض اور ان سے بچانے کیلئے حفاظتی اقداما ت سے آگاہ کیا گیا ،طلبہ کو بتایا گیا کہ مویشی ہمارے معاشرے کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں مویشیوں سے ہم دودھ گوشت اور انڈے حاصل کرتے ہیں مویشیوں کی اچھی دیکھ بھال سے ہم باعزت روز گار حاصل کرسکتے ہیں ۔

طلبہ کو مویشیوں کے بارے میں حفظان صحت کے بارے میں روشناس کروایا گیا ۔ لائیوسٹاک موبائل ٹریننگ سکول میں طلبہ کو مویشیوں کی ویکسینیشن حفاظتی ٹیکہ جات افزائش نسل اور دودھ کی پیدا وار بڑھانے کیلئے ٹریننگ دی گئی،لائیو سٹاک موبائل ٹریننگ سکو ل کی طرف سے کسان میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سینئر وٹرنری ڈاکٹر ہشام حبیب نے کسانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مویشیوں کے فوائد سے آگاہ کیا کسانوں کو مویشیوں کیلئے مناسب اور صاف ستھری جگہ کا اہتمام اور جانوروں کی اچھی دیکھ بھال کرنے کیلئے اور ان کے بر وقت علاج حفاظتی اقدامات اور افزائش نسل کے متعلق خصوصاً بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

کسانوں نے ٹریننگ کے بعد خصوصاً ڈویژن گوجرانوالہ محکمہ لائیو سٹاک کی کاوششوں کو سراہا اور اس محکمہ کی کوششوں کو خوش آئند قرار دیا ۔