معاشرے کی بقاء کیلئے جہیز جیسی فضول رسم کا خاتمہ کیا جائے،مولانا محمد اکبر

جمعہ 2 فروری 2018 21:57

گوجرانوالہ۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ جہیز ایک لعنت ہے اس کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، معاشرے کی بقاء کیلئے جہیز جیسی فصول رسم کا خاتمہ کیا جائے اور اس پر پابندی لگائی جائے ۔وراثت میں بچیوں کو حصہ نہ دینا شریعت سے بغاوت ہے ۔

(جاری ہے)

روز قیامت ہمیں ہر بات کی طرح وراثت کی تقسیم کا بھی حساب دینا ہو گا ۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کا تصور ہندوستان ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں پایا جاتا ، یہی وجہ ہے کہ ان تینوں ممالک میں لوگ جہیز کی وجہ سے پریشان ہیں بلکہ بات پریشانی سے آگے قتل وغارت تک پہنچ گئی ہے ۔ جہیز ایک لعنت ہے اور ہمارے معاشرے کا ایک ایسا خوفناک ناسور بن چکا ہے۔