انگلش بلے باز ڈیوڈ ویلے نے ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں ایک اوور میں 5 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بٹورے

جمعہ 2 فروری 2018 21:47

انگلش بلے باز ڈیوڈ ویلے نے ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں ایک اوور میں 5 چھکوں ..
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) انگلش بلے باز ڈیوڈ ویلے نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں ایک اوور میں 34 رنز بٹورے، وہ کسی بھی طرح کی کرکٹ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ایک ساتھ این بوتھم اور جوز بٹلر کا ریکارڈ توڑ دیا، بوتھم نے 1984ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ جبکہ بٹلر نے 2012ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ایک اوور میں 32 رنز حاصل کئے تھے۔

(جاری ہے)

27 سالہ آل رائونڈر کائونٹی کرکٹ میں بطور اوپنر کھیلتے ہیں تاہم انہیں انگلینڈ کی جانب سے کبھی اوپر والے نمبر پر بیٹنگ کا موقع نہ ملا، پرائم منسٹر الیون کے خلاف ٹور میچ میں انہوں نے جیمز ونس کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، انہوں نے اننگز کے چھٹے اوور میں آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے اوور میں 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنزبٹورے۔

متعلقہ عنوان :