ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں تاہم تمام دستیاب وسائل عوامی کی امانت ہیں اوران کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا،

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکا کھلی کچہری سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگو

جمعہ 2 فروری 2018 21:39

ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں تاہم تمام دستیاب وسائل عوامی کی ..
کوئٹہ۔2فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جن میں خواتین، طلباء طلبات اور معذور افراد شامل تھے نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں جن پر وزیر اعلیٰ نے موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا اورعوامی مسائل کافوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ہماری کوشش ہے کہ قلیل مدت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی طرف سے موصول ہونے والی جائز شکایات کے ازالے کے لئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اور کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں بھرتی کے عمل میں جن امیدواروں سے نا انصافیاں ہوئی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائیگا اور آئندہ ہونے والے تمام بھرتیوں میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہ ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں تاہم تمام دستیاب وسائل عوامی کی امانت ہیں اوران کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام وزراء اور محکموں کے سیکریٹریوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ عوامی نوعیت کے مسائل کے فوری حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ عواکو ریلیف مل سکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھلی کچہری میں جتنی درخواستیں پیش ہوئی ہیں ان کی فوری جانچ پڑتال کی جائیگی اور چند دنوں میں متعلقہ درخواستوں پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سائلین نے وزیر اعلیٰ کی کھلی کچہری کے انعقاد اور ان کے مسائل کے فوری حل کے اقدام کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :