وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تمام ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے ضلع میں ہفتہ وار کھلی کچہری کاانعقاد کرنے کی ہدایت

جمعہ 2 فروری 2018 21:39

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تمام ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے ضلع میں ہفتہ ..
کوئٹہ۔2فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ وار اپنے اپنے ضلع میں کھلی کچہری کاانعقاد کریں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی سطح پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی جانب سے ڈپٹی کمشنروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی سطح پر درپیش عوامی مسائل ڈپٹی کمشنر حل کریں جبکہ صوبائی سطح سے متعلق مسائل کو اپنی سفارشات کے ساتھ صوبائی حکومت کو بھجوایا جائے۔

متعلقہ عنوان :