دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کی معیشت کو سنبھالا دینے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج کا مطالبہ
جمعہ 2 فروری 2018 21:36
(جاری ہے)
سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں صنعتی اور تجارتی شعبے کی زبوں حالی سمیت افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدہ پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 130 ارب ڈالر کے نقصان کی نشاندہی کی ہے جس میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا فرنٹ لائن صوبہ ہونے کے ناطے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا اور اس کی معیشت کو پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک اس صوبے کی صنعتوں اور کاروباری طبقے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج کا اعلان نہیں کیا جاتا تب تک اس صوبے کی پسماندگی ختم نہیں ہوسکتی۔ زاہداللہ شنواری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کی مجموعی تجارت کا 90 فیصد انحصار خیبر پختونخوا کی ایکسپورٹ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم 2.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 500 ملین ڈالر پر آگیا ہے جبکہ اب پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی سرٹیفیکیشن کراچی سے کرانے کی شرط کے باعث ایکسپورٹ کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کے راستے امپورٹ اور ایکسپورٹ ہونے والی اشیاء امپورٹ جنرل مینیفسٹ پہلے جاری ہوجاتی ہے جبکہ لینڈ روٹ کے ذریعے ایکسپورٹ یا امپورٹ ہونیوالی اشیاء کے بارڈر پہنچنے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا ۔ اس لئے فوڈ پراڈکٹس کے لئے نہ صرف سپیشل مکینزم بنانے کی ضرورت ہے بلکہ پلانٹ پروٹکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوارنٹائن سرٹیفیکیشن طورخم اور چمن بارڈر پر کی جائے ۔ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ حکومت نے سرحد چیمبر کی سفارش پرطورخم بارڈر پر کھڑے فریش فروٹ اور ڈرائی فروٹ کے ٹرکوں کو کراس بارڈر کی اجازت دی ہے تاہم تاجکستان سے افغانستان آنیوالے کاٹن کے 200 سے ڈھائی سو ٹرک بارڈر پر کھڑے ہیںجنہیں پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی جائے ۔ زاہداللہ شنواری نے پریذنٹیشن پیش کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے گیس میں سرپلس ہونے کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا میں نئے صنعتی گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ محکمہ کی جانب سے اس صوبے کے انڈسٹریلسٹ کو ریگولر گیس کنکشنز کی بجائے ری گیسی فائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کنکشن لینے کیلئے کہا جا رہا ہے جو کہ اس صوبے کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے ۔ زاہداللہ شنواری نے وفاقی حکومت کی جانب سے 731 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ پر نظرثانی کی درخواست بھی کی اور کہا کہ ریگولیٹری کی فہرست سے صنعتی خام مال اور اشیاء ضروریہ کو نکالا جائے ۔ انہوں نے پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی از سر نو تشکیل کی درخواست بھی کی اور کہا کہ ان کمپنیوں میں بزنس فرینڈلی Laws اور سخت اصلاحات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے افغانستان ایکسپورٹ ہونیوالی گندم اور گندم کی مصنوعات پر اربوں روپے کے ری فنڈز اور ری بیٹس روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا اور وزیراعظم سے درخواست ہے کہ گندم ایکسپورٹ کے لئے موثر پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ گذشتہ کئی سالوں سے پھنسے ہوئے ری بیٹس فلور ملز مالکان کو ادا ہوسکیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کی معیشت کے حوالے سے تفصیلی پریذنٹیشن سے اتفاق کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے جبکہ ٹیکسوں میں کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سمیت ایکسپورٹ سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کو بزنس فرینڈلی ماحول اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.