جڑانوالہ،رکشہ و موٹر سائیکل میں تصادم ایک ہی گھر کی 2خواتین سمیت 3زخمی

سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی بچہ زخمی ، حادثات میں درجنوں زخمی

جمعہ 2 فروری 2018 21:34

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) رکشہ و موٹر سائیکل میں تصادم ایک ہی گھر کی 2خواتین سمیت 3زخمی ،سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی بچہ زخمی ، حادثات میں درجنوں زخمی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 647گ ب کے رہائشی افراد کالا باغ، صدی احمد ، غلام حاجراں موٹر سائیکل میں سوار جا رہے تھے کہ دوڑ لگاتے ہوئے رکشہ ڈرائیور رکشہ پر قابو نہ رکھ سکا وہ ان سے ٹکرا گئی جن سے مذکورہ تینوں بری طرح زخمی ہوگئے ،مضروبین کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر جبکہ چک نمبر 56گ ب راجہ ناگ نامی شخص کے گھر میں سلنڈر میں آگ لگنے سے آگ نے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

جبکہ دیگر حادثات میں طارق مسعود 65گ ب، بسمہ علوی پارک ، امین فیصل آباد، مزمل 126گ ب ، ذیشان 126گ ب، وقاص 144گ ب، عتیق 630گ ب، حسین لاہور، کلیم اللہ 28گ ب، علی رضا سٹی جڑانوالہ ،ہارون 240موڑ ، شاہد 24گ ب، حسنات شمس پورہ ، قاسم فاروق، رضیہ 94گ ب، یٰسین خالد 26گ ب کو مختلف حادثات واقعات میں زخمی ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں پر طبی امداد جاری ہے جبکہ بعض کو نازک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :