مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے آزربائیجان کے سفیر کی ملاقات

دونوںممالک کی سلامتی سمیت دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعہ 2 فروری 2018 21:33

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے آزربائیجان کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ملاقات کی‘ دونوںممالک کی سلامتی سمیت دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اسلام آباد مین مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر علی علی ذادہ نے ملاقات کی جس میں سلامتی اور دفاع سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد ‘ احترام پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کی ہے۔