آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد مثبت تبدیلی

ایران نے بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم نمائش کی اجازت دیدی ایرانی شہری بھارتی فوج اور حکومت کے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے

جمعہ 2 فروری 2018 21:28

آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد مثبت تبدیلی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے بعد انتہائی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں فلم کی نمائش کی گئی جس دوران ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد میں یہ فلم دیکھی اور بہت سے ایرانی شہری بھارتی فوج اور حکومت کے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی۔یہ فلم 80 منٹ پر مشتمل ہے۔۔