امریکی نمائندے کا کراچی فش ہاربر کا دورہ، صفائی ستھرائی پر چیئر مین عبدالبر کی کاوشوں کو سراہا

جمعہ 2 فروری 2018 21:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) امریکی قونصلیٹ کراچی کے نمائندے مارک ایس پیوچ (Mark S. Pituch) نے جمعہ کے روز فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کراچی فش ہاربرکا (Tartle Exculder Divice) ٹیڈ کے حوالے سے دورہ کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے فشنگ بوٹ اور جھینگے پکڑنے والی چھوٹی بوٹ ( ٹھکری)کا بھی معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمارک ایس پیوچ نے چیئرمین ایف سی ایس عبد البر کے دور میں ہونے والی صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات میں نمایاں بہتری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سلسلے میں ایف سی ایس سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا گیا۔ دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل میرین فشریز وسیم خان ڈائریکٹر سندھ فشریز رخسانہ اصغرمنیجر ایف سی ایس شوکت حسین ڈائریکٹر ایف سی ایس آصف بھٹی ڈاکٹر یوسف سیکریٹری بورڈ عابد عارفین منیجر مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ سیل محمد سعدکراچی فش ہاربر اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انیس سومرو انتخاب بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :