کنسٹرکشن پر مٹ کے حصول کے طریقہ ء کار میں نرمی

جمعہ 2 فروری 2018 21:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے )نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائشی گھروں اور غیر نقصان دہ اشیاء کے گوداموں (کیٹیگری I- بلڈنگز )کی کنسٹرکشن پرمٹ کے اجراء اور منظوری کے طریقہ کار میں نرمی کردی ہے۔ یہ اقدام وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے مطابق ورلڈ بینک سے تکنیکی معاونت لیتے ہوئے کیا گیا ہے اور اسی حوالے سے انٹر ڈپارٹمنٹل این او سیز کی شرائط علاوہ ازیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ انوائرنمٹل پروٹیکشن ایجنسی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ کے این او سیز کے حصول کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

اس ضمن میںکی گئی ریفارمز کے تحت رہائشی گھروں اور غیر نقصان دہ اشیاء کے گوداموںکے کنسٹرکشن پرمٹ کے حصول کی ٹائم لائن کی ازسر نو جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا ایڈ وائزری کمیٹی کی جانب سے بلڈنگ و ٹائون پلاننگ کے ضوابط ، طریقہ کار میں ہونے والی ترامیم اور ٹائم لائن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جس کے باعث ہر کیس کیلئے کنسٹرکشن پرمٹ کا حصول برائے کیٹیگری I- اور اس کیس کی منظوری اور اجراء سنگل اسٹیج طریقہ ء کار کے تحت تین یوم میں کیا جائے گا۔

بلڈنگزکی کیٹیگری I میں (G+1) فلورز کے حامل 399 اسکوائر یارڈز تک کے رہائشی بنگلوز، 33 فٹ تک کی اونچائی کی حامل 120 اسکوائر فٹ تک کے پلاٹ پر قائم کوئی بھی بلڈنگ اور غیر نقصان دہ اشیاء کا وئیر ہائوس جس کی اونچائی 35 فٹ یا جس کے پلاٹ کا رقبہ 1100 اسکوائر یارڈز تک ہو۔ ڈائریکٹر جنرل ، ایس بی سی اے آغا مقصود عباس نے کنسٹرکشن / کمپلیشن پر مٹس کیلئے دی گئی ٹائم لائن کے نفاذ کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :