پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 45.72 پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20 پوائنٹس پر بند
جمعہ 2 فروری 2018 21:28
(جاری ہے)
اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 120.90 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 40.19 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 19.40 پوائنٹس کی کمی سے 16919.93 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 208.51 پوائنٹس کی تیزی سے 20099.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 180.82 پوائنٹس کے اضافے سے 22001.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 219 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 131 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 454 روپے کے اضافے سے 11504 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 350 روپے کی تیزی سے 7350 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور خیبر ٹوبیکو ایکس بی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 71.03 روپے کی مندی سے 1995.66 روپے اور خیبر ٹوبیکو ایکس بی کے حصص کی قیمت بھی 44.57 روپے کی کمی سے 846.98 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار لوٹے کیمیکل کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 93 لاکھ 49 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 8.85 روپے سے شروع ہو کر 9.06 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 1 کروڑ 94 لاکھ 58 ہزار حصص کے سودے 29.07 روپے سے شروع ہو کر 28.97 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 670 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 60 کروڑ 13 لاکھ 68 ہزار 477 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 91 کھرب 38 ارب 25 کروڑ 23 لاکھ 25 ہزار 532 روپے سے بڑھ کر 91 کھرب 71 ارب 45 کروڑ 74 لاکھ 72 ہزار 720 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قمت میں استحکام رہا جبکہ 7 کروڑ 18 لاکھ 48 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.