راولپنڈی،سپریم کورٹ سے 1ماہ قید کی سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف ہونے پرجمعہ کے روزجیل ہسپتال میںمنتقل کر دیا گیا جہاں پرراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر ڈاکٹروں کی3رکنی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا

جمعہ 2 فروری 2018 21:22

راولپنڈی،سپریم کورٹ سے 1ماہ قید کی سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے سابق ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے 1ماہ قید کی سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف ہونے پرجمعہ کے روزجیل ہسپتال میںمنتقل کر دیا گیا جہاں پرراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر ڈاکٹروں کی3رکنی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیااور تمام ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا طبیعت کی خرابی کا سنتے ہی ڈی آئی جی جیل خانہ جات ،سپرٹنڈنٹ جیل اور دوسرے افسران جیل ہسپتال پہنچ گئے تاہم جیل انتظامیہ نے نہال ہاشمی کو جیل سے باہر کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ادھر نہال ہاشمی کی ہسپتال منتقلی کی خبر ملتے ہی سینیٹر چوہدری تنویراور سینیٹر غوث نیازی کے علاوہ مختلف سیاسی شخصیات تیمارداری کے لئے اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہو گئیںجبکہ سینیٹر غوث نیازی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ1 گھنٹہ جیل ہسپتال میں نہال ہاشمی سے ملاقات کی یا درہے کہ توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کوجمعرات کے روز گرفتار کیا گیا تھاسپریم کورٹ نے نے نہال ہاشمی کو1 ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی ادھرذرائع کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود انہیں فوری طبی سہولت فراہم نہ کرنے پر صوبائی حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی شدید سرزنش کی جبکہ پنجاب حکومت کی ناراضگی پر سپرنٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل دیگر افسران سمیت نہال ہاشمی کو منانے جیل ہسپتال پہنچ گئے۔