کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے بعد ہر ضلع میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 2 فروری 2018 21:17

کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے بعد ہر ضلع ..
․ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے بعد ہر ضلع میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان کر دیا خالی آسامیوں پر جلد بھرتیاں کرانے کے لئے کھلی کچہرے میں آنیوالے وزراء کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں وہاں کے ڈپٹی کمشنر کھلی کچہری منعقد کرینگے ہزاروں کی تعداد میں مرد اور خواتین نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کااس لئے رخ کیا ہے کہ یہاں سے ان کو اچھا درعمل ملا ہے زیادہ افراد نے بے روز گاری کی شکایت کی ہے لیکن عدالتی پابندیوں کی وجہ سے کسی کو بھی براراست نوکری نہیں دے سکتاخالی آسامیوں پر جلد ہی بھرتیاں کی جائیگی کھلی کچہری میں آنے والی خواتین نے این ٹی ایس پاس کرنے کی باوجود روزگار نہ ملنے کی شکایت کی ہے جس پر ایکشن لیا ہے جلد ہی ان کو تقررنامے مل جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی ترقیوں کی فائل وزیر اعلیٰ ہاوس میں زیر التوا نہیں ہے تمام زیر التو مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کام جاری ہے کھلی کچہری میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزیدکام کیا جارہا ہے ہمارے دروازے عام دنوں میں بھی ہر ایک کے لئے کھلے ہیںآج کھلی کچری میں جتنا رش ہے عام دنوں میں بھی وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں اتنا ہی رش ہوتا ہے صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں خالی اسامیوں کو پر کرنے سے متعلق عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہے مگر ہم پھر بھی ہم ان پر نظر ثانی کر رہے ہیں، ہم عوام کی خدمت کے جزبے سے آئے ہیںاور بلوچستان کے عوام کی فلاع و بہبود کے لئے ہرممکن جدو جہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں اپنی عوام کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیںگے ،وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع میں ملازمین کے جو مسائل ہیں انہیں حل کر رہے ہیںاور محکمہ پولیس کی بہتری کے لیے بھی اصلاحات کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :