کراچی،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی گھروں کے کیکنسٹرکشن پرمٹ کے اجراء اور منظوری کے طریقہ ء کارمیں نرمی کردی

جمعہ 2 فروری 2018 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے )نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائشی گھروں اور غیر نقصان دہ اشیاء کے گوداموں (کیٹیگری I- بلڈنگز )کیکنسٹرکشن پرمٹ کے اجراء اور منظوری کے طریقہ ء کارمیں نرمی کردی ہے۔یہ اقدام وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے مطابق ورلڈ بینک سے تکنیکی معاونت لیتے ہوئے کیا گیا ہے اور اسی حوالے سے انٹر ڈپارٹمنٹل این او سیز کی شرائط علاوہ ازیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (KW &SB)، سندھ انوائرنمٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ ، حکومت سندھ کے این او سیز کے حصول کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

اس ضمن میںکی گئی ریفارمز کے تحت رہائشی گھروں اور غیر نقصان دہ اشیاء کے گوداموںکے کنسٹرکشن پرمٹ کے حصول کی ٹائم لائن کی ازسر نو جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا ایڈ وائزری کمیٹی کی جانب سے بلڈنگ و ٹائون پلاننگ کے ضوابط ، طریقہ کار میں ہونے والی ترامیم اور ٹائم لائن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جس کے باعث ہر کیس کیلئے کنسٹرکشن پرمٹ کا حصول برائے کیٹیگری I- اور اس کیس کی منظوری اور اجراء سنگل اسٹیج طریقہ ء کار کے تحت 30 یوم میں کیا جائے گا۔

بلڈنگزکی کیٹیگری I- میں درج ذیل شامل ہیں :i۔ (G+1) فلورز کے حامل 399اسکوائر یارڈزتک کے رہائشی بنگلوزii۔ 33فٹ تک کی اونچائی کی حامل 120اسکوائر فٹ تک کے پلاٹ پر قائم کوئی بھی بلڈنگ iii۔ غیر نقصان دہ اشیاء کا وئیر ہائوس جسکی اونچائی35 فٹ یاجسکے پلاٹ کا رقبہ 1100اسکوائر یارڈزتک ہو۔ڈائریکٹر جنرل ، ایس بی سی اے آغا مقصود عباس نے کنسٹرکشن / کمپلیشن پر مٹس کیلئے دی گئی ٹائم لائن کے نفاذ کی ہدایت کی۔#

متعلقہ عنوان :