افغانستان کی چین سے فوجی اڈے کی تعمیر کیلئے مذاکرات کی تصدیق

جمعہ 2 فروری 2018 21:17

افغانستان کی چین سے فوجی اڈے کی تعمیر کیلئے مذاکرات کی تصدیق
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) افغانستان کے محکمہ دفاع نے چین کے ساتھ فوجی اڈے کی تعمیر کے حوالے سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر دونوں ممالک میں اتفاق ہے تاہم جزئیات واضح کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین، افغانستان میں دور افتادہ اور پہاڑی علاقے واخان میں فوجی اڈا تعمیر کرے گا جہاں اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کی فوجیں مشترکہ پیٹرول کرتی ہیں تاہم اس وقت اس حوالے سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چینی حکام نے بھی گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ افغانستان میں کوئی فوجی اڈہ تعمیر نہیں کر رہے تاہم اب افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ دونوں ممالک میں فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، اوریہ کہ دونوں ممالک میں اس حوالے سے اتفاق بھی پایا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے محکمہ دفاع کے نائب ترجمان محمد رادمنیش نے بتایا کہ دونوں ممالک میں فوجی اڈے کی تعمیر کے حوالے سے سب سے پہلے دسمبر 2017 میں بیجنگ میں مذاکرات ہوئے تھے۔محمد ردمنیش کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جزئیات ابھی واضح کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :