کیوبا ،ْانقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بڑے بیٹے نے خودکشی کرلی

جمعہ 2 فروری 2018 21:12

کیوبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) کیوبا کے سابق انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے سب سے بڑے بیٹے ڈیاز بالارٹ نے خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیاز بالارٹ کئی مہینوں سے ذہنی دباؤ کا شکار اور زیر علاج تھے ،ْانہوں نے جمعے کی صبح خودکشی کی۔68 سالہ ڈیاز بالارٹ ایک جوہری طبیعیات دان تھے ،ْوہ کونسل آف اسٹیٹ میں مشیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے اور کیوبن اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر بھی تھے۔

(جاری ہے)

1949 میں پیدا ہونے والے ڈیاز بالارٹ اپنی مخصوص داڑھی اور والد سے مشابہت کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ڈیاز بالارٹ 5 سال کے تھے، جب ان کی والدہ انہیں اپنے ساتھ امریکہ لے گئیں اور فیدل کاسترو سے طلاق لینے کا اعلان کردیا۔فیدل کاسترو اٴْن دنوں مونکیڈا ملٹری بیرکس پر حملوں کے الزام میں سانتیاگو میں قید تھے تاہم بعدازاں 1959 کے انقلاب کے بعد فیدل کاسترو، ڈیاز بالارٹ کو واپس کیوبا لانے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ ڈیاز بالارٹ کے والد فید کاسترو 25 نومبر 2016 کو 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔