متحدہ تا جر گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا نے وفا قی حکو مت اورمحکمہ سو ئی گیس کو48گھنٹوں میں گیس کی نا رواں لوڈشیڈنگ ختم کر نے کی ڈیڈلائن دیدی

جمعہ 2 فروری 2018 20:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) متحدہ تا جر گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا نے وفا قی حکو مت اورمحکمہ سو ئی گیس کو48گھنٹوں میں گیس کی نا رواں لوڈشیڈنگ ختم کر نے کی ڈیڈلائن دیدی۔ مسئلہ حل نہ کر نے کی صورت میں 4فروری کوسا بق وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ پشاور کے مو قع پر جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکر دینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے الا ئنس کے صدر حا جی محمد اقبال یوسفزئی،جنرل سیکرٹری حا جی حلیم سیدمہمنداوردیگرنے کہاکہ تاجربرادری کی بروقت بل ادائیگی کے باوجود بھی اُن کو گیس مہیا نہیں کی جا تی ہے جس کی وجہ سے اُن کا کاروبار بند ہو نے کے قریب ہیں پشا ور میںمتحدد ریسٹورنٹس گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ نہ صرف اضا فی ما لی نقصان ہو رہا ہیں بلکہ وہ خطرناک بھی ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہر ہوٹل میں 20سے زائد مزدور کام کر تے ہیں اُن کو تنخوائیں کہا ں سے دیں جبکہ دوسری جا نب سی این جی پمپس پرہر وقت گیس مہیا ہو تی ہیں جو کہ سمجھ سے با لا تر ہے اُنہوں نے کہا کہ ہماری یونین میں ہو ٹل ،تندورشامل ہیں جوکہ گیس کے بغیر اس کاوبارکوچلانانا ممکن ہے ان کاکہناتھاکہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچہ بغیر نا شتہ کے سکول جا تے ہے اس حوالے سے ہم نے کئی بارجنرل منیجرسوئی گیس کواگا ہ کیا مگر تا حال کو ئی شنوائی نہیں ہوئی ہے بعد ازاں اُنہوں نے پاشور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ بھی کیا اور امیر مقام اور جی ایم کے خلاف شدید نعرے با زی کی کر تے ہو ئے وفا قی حکو مت کو گیس مسئلہ کو فو ری طور پر حل کر نے کا مطا لبہ کیا اُنہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو 4فروری کو دورہ نواز شریف کے موقع پر گی ٹی روڈ پر شدید احتجاج کر ینگے ۔

متعلقہ عنوان :