پنجاب بھر میں مریضوں کے لئے بہترین کوالٹی کے سٹنٹ فراہم کئے جا رہے ہیں، سٹنٹ کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا‘ شہبازشریف
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین ادویات، کارڈک ڈیوائسز اور سٹنٹ فراہم کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں‘ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے پنجاب کی رجسٹری کا نظام قائم کیا جا رہا ہے، جہاں سٹنٹ کی بناوٹ، خریداری اور استعمال کی معلومات میسر ہوں گی‘ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کو چار ہفتے میں فعال کیا جائے، وزیراعلیٰ کا ویڈیو کانفرنس سے خطاب
جمعہ 2 فروری 2018 20:59
(جاری ہے)
محکمہ صحت کی مقرر کردہ ٹیکنیکل اور پروکیورمنٹ کمیٹی کی تجویز کردہ کارڈک ڈیوائسز اور سٹنٹ سینٹرل ریٹ کنٹریکٹ کے تحت پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے لئے یکساں نرخ اورمعیار کے مطابق خریدے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریض کی صحت اور اس کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جس کوالٹی اور معیار کا سٹنٹ درکار ہو گا فراہم کیا جائے، ہم اپنے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوںکو بہترین ادویات، کارڈک ڈیوائسز اور سٹنٹ فراہم کرنے کی پالیسی پر عملدرآمدکو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے پنجاب میں سٹنٹ کے لئے رجسٹری کا نظام قائم کیا جا رہا ہے۔ جہاں سٹنٹ کی بناوٹ، خریداری اور استعمال سمیت دیگر تمام معلومات میسر ہوں گی اور اس ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت سٹنٹ کا ریکارڈ مرتب کرنا ممکن ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کو چار ہفتے میں فعال کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماڈل فارمیسی میں یکساں نرخ پر معیاری سٹنٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام ماڈل فارمیسی میں سٹنٹ کے معیار اور نرخ میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ سیکرٹری صحت نجم شاہ نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں امراض قلب کے مریضوں کے لئے سٹنٹ کے معیار، اقسام اور نرخ و دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ویڈیو کانفرنس میں وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی کے سربراہان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.