انڈر 23- گیمز کے پی کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی 6 جنوری کو ہو گی، احمد زمان خان

جمعہ 2 فروری 2018 20:46

انڈر 23- گیمز کے پی کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی 6 جنوری کو ہو گی، ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور احمد زمان خان نے کہا ہے کہ انڈر 23- گیمز خیبر پختونخوا کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی 6 جنوری کو دن دو بجے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی جس میں سپورٹس سے وابستہ شخصیات، کھلاڑیوں اور سپورٹس پروموٹرز بھرپور شرکت کریں گے، انٹر ریجن گیمز 2015-16-17 میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی اپنے سکالر شپ وصول کرنے کیلئے مذکورہ آڈیٹوریم میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد زمان نے کہا کہ انڈر 23- گیمز کے انعقاد کیلئے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ایونٹ میں جوش و خروش ابھارنے اور عوامی دلچسپی کا حامل بنانے کیلئے اس کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونما منعقد کی جا رہی ہے اس لئے اس بڑے اور یادگار ایونٹ کو بھرپور انداز میں منانے اور منعقد کرنے کیلئے صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ہزارہ کے اضلاع سے متعلق رکھنے والے کھلاڑی، سپورٹس سے وابستہ شخصیات 6 فروری کو دن دو بجے ہزارہ کے صدر مقام ایبٹ آباد جلال بابا آڈیٹوریم میں اپنی شرکت یقینی بنا کر شاندار ایونٹ کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔