تحریک جوانان پاکستان کا آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

کرپٹ اور وطن فروش حکمرانوں کے خلاف سیاسی جنگ لڑیں گے،دفاع پاکستان کے علمبردار ہیں،عبداللہ حمید گل عدلیہ اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑئے ہو کر وطن عزیز کو مضبوط اورخوشحال بنائیں گے، مرکزی قیادت اور صوبائی صدور سمیت نیشنل پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 2 فروری 2018 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) تحریک نوجوانان پاکستان کا آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان ، چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور وطن فروش حکمرانوں کیخلاف سیاسی جنگ لڑیں گے ، دفاع پاکستان کے علمبردار ہیں ، عدلیہ اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر وطن عزیز کو مضبوط ، خوشحال بنائینگے ،تفصیلات کے مطابق تحریک جوانان پاکستان کے چئیرمین محمد عبداللہ حمید گل نے مرکزی و صوبائی قیادت کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ تحریک جوانان پاکستان نے گزشتہ ۱۱سالوںسے غیر انتخابی جدوجہد کی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی اور بلوچستان سے لیکر کشمیر تک ہم نے ملک کے نوجوانوں کو قومی پرچم تلے جمع کر کے مسلکی اور لسانی تفریق ختم کر کے ایک متحد قوم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اور ہم نے بار ہا حکمران طبقے کو باور کروایا کہ وہ ملکی پالیساں اپنی قومی مفاد میں بنائیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حکمرانوں نے قانون سازی بھی اپنے زاتی فائدے کے لیے کی اور ملک میں اندرونی و بیرونی پالیسی سازی میں بھی اپنا مفاد مقدم رکھا ،ہم سڑکو ں پر قومی مفادات کی جنگ لڑتے رہے ،جبکہ حکمرانوں نے ایوانوں میں قومی مفادات کا سودا کیا،حتی کہ آئین پاکستان کی اسلامی اساس میں بھی ترمیم کی کوشش کی گئی ،ملکی اداروں کے خلاف مہم جوئی کی گئی ۔

ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ آزاد عدلیہ ملک کی خوشحالی اور امن و امان کی بہتری میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتی ہے لیکن افسوس کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کے اس اہم ترین ادارئے پر بھی بے جا دبائو ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے اور بار ہا عدالت کی توہین کی ، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور توہین عدالت کے مرتکب ہونے والو ں کو سنائی جانے والی سزاوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کو قرار واقعی وسزا دی جائے جو اداروں پر بلاجواز تنقید کرتے ہیں ۔

فسوسناک امر یہ ہے کہ ملکی اہم ترین دفاعی اداروں پر بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے جس کا فائدہ پاکستان کی دشمن قوتیں اٹھا رہی ہیں۔ہم نے سالوں پہلے خبردار کیا تھا کہ بیرونی طاقتوں کی یہ سازش ہے کہ وہ افواج پاکستان اور عوام پاکستان میں دوریاں پید ا کرئیں اور آج اس سازش کو عملی جامہ خود کو مجیب الرحمان کہنے والے پہنا رہے ہیں ۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری ،ملکی معثیت قرضوں کے بوجھ تلے دب گئی ،ملکی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے پاکستان سفارتی محاذ پر تنہا ہے ۔

گزشتہ چار سالوں میں باضابطہ وزیر خارجہ نہ ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ،بھارتی خفیہ ایجنسی را کا حاضر سروس افسر بلوچستان سے تخریب کاری کرتے پکڑا گیا لیکن ہمارئے حکمرانوں کے منہ سے ایک لفظ تک نہ نکلا ۔جاہد اسلام جنرل حمید گل نے ہمیشہ پاکستان کی امریکی نام نہاد جنگ میں شرکت کی مخالفت کی اور تحریک جوانان پاکستان نے بھی ہر سطح پر اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ، ہم نے ڈرون حملوں اور امریکی بے ڈکٹیشن کے خلاف سینکٹروں ریلیاں ،جلسے اور سیمنارز کیے مگر حکمرانوں نے پالیساں نہ بدلیں اور آج نوبت یہ آچکی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی ریاست کو دھمکا رہا ہے اور غلیظ زبان استمعال کر رہا ہے ،دوسری طرف نریندر مودی نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کی ہے مگر ہمارئے حکمران ایک لفظ نہ بول سکے اورنتیجتاًبھارت اب دنیا بھر میں آزاد بلوچستان ،کراچی کی تشہیری مہم چلا رہا ہے ۔

لاقانونیت کا یہ عالم ہے کہ زینب جیسے دل دہلا دینے والے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور اب تو ایسی داستانوں کا تانتا بندھ گیا ہے، اس ساری صورتحال کے پیش نظر تحریک جوانان پاکستان کی رہبر کونسل ، شوری اور مرکزی و صوبائی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے بھرپور حصہ لیا جائے۔ہم خود میدان عمل میں آکر اپنے پیارئے وطن پاکستان اور پاکستانی قوم کو اس غلامانہ نظام سے نجات دلائیں گے۔

آئندہ چند روز میں پورئے ملک جوانان پاکستان عوامی رابظہ الیکشن مہم کا آغازانتخابی منشور کے ساتھ کریںگے۔پاکستان کے تما م بڑئے شہروں میں تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کر کے ملک پر قابض اشرافیہ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔اور تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقو ں سے اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے۔ ہمارئے امیدوار وہ ہوں گے جو عوامی درد رکھنے والے ہوں گے نہ کہ بیرون ملک اقامہ ہولڈر ز۔

اور ملک سے کرپٹ اور ستر سالوں سے موروثی سیاسی مافیہ کا خاتمہ کرتے ہوئے نئی قیادت سامنے لائیں گے اور جوانوں کی حکومت بنائیں گے۔جس کا مقصد بہتر قانون سازی ،آزاد عدلیہ کا قیام اور ملکی دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ پاکستان کو خوشحالی اور استحکام کی طرف لے جانا ہے ۔تحریک جوانان پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے باضابطہ طور پر رجسٹرڈ تحریک ہے،اس موقع پر مرکزی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ،چاروں صوبائی صدور مرکزی سکریٹری جنرل سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عبداللہ گل کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا ۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ ائندہ انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :