جنوبی فرانس میں 2 ہیلی کاپٹر جھیل کنارے گر کر تباہ،فضائیہ کے 5جوان ہلاک

جمعہ 2 فروری 2018 20:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) جنوبی فرانس میں 2 ہیلی کاپٹر جھیل کنارے گر کر تباہ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں فرانسیسی فضائیہ کے 5 جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی ملٹری ہیلی کاپٹر کا تعلق فلائٹ ٹریننگ ونگ سے تھا جو کہ سینٹ ٹروپاز کے قریب گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ دونوں ہیلی کاپٹرز میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چھٹے شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں ہیلی کاپٹرز کے گرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :