افغانستان ، بم دھماکے نتیجے میں دو خواتین ہلاک پانچ افراد زخمی

جمعہ 2 فروری 2018 20:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) افغانستان میں بم دھماکے نتیجے میں دو خواتین ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان نوری حاریف نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے ضلع گیلان کے چرلی میں دعائیہ تقریب میں شرکت کے لئے لوگوں کو قبرستان لے جانیوالی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :