ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹوں میںوال سٹریٹ پر خسارے کے رجحانات کے باعث گراوٹ

جمعہ 2 فروری 2018 20:33

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء)ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹوں میںوال سٹریٹ پر خسارے کے رجحانات کے باعث جمعہ کے روز گراٹ دیکھی گئی ہے او ریہ ایشیائی مارکیٹوں میں تازہ فروخت کے رجحان کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

اور ایسے میں سرمایہ کار بڑھتے امریکی ٹریژری نتائج پر تذبذب کاشکار دکھائی دئیے۔ہینگ سینگ اینڈیکس میں0.81 فی صد یا 27.76 پوائنٹس کمی ہوئی اوریہ 3419.22 پر بندہوا جبکہ چین کی دوسری بڑی سٹاک کمپنی شنزن کمپوزٹ اینڈیکس میں0.76 فی صد یا 13.76 پوائنٹس کمی ہوئی اوریہ 1807.30 پر بند ہوا۔