سونی کمپنی کے چیف ایکزیکٹیو کازو ہرائی مارچ کے آخر میں سبکدوش ہوجائیں گے

جمعہ 2 فروری 2018 20:31

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) سونی کمپنی کے چیف ایکزیکٹیو کازو ہرائی مارچ کے آخر میں سبکدوش ہوجائیں گے، یہ بات کمپنی نے جمعہ کے روز بتائی ۔ہرائی نے اس بڑی جاپانی کمپنی کو انتہائی کامیا بی سے چلایا ۔

(جاری ہے)

ہرائی سونی کے چئیر مین بنیں گے ، اور اس عہدے کو پر کریں گے جو 2012 سے خالی پڑا ہے اور ان کی جگہ یکم اپریل سے کمپنی کے موجودہ چیف مالیاتی آفیسر کنی چیرو یوشیدا آئیں گے۔

ہرائی نے اپنے بیان میں کہا کہ"ایسے میں جب کہ کمپنی انتہائی نازک موڑ پر آگئی ہے اور ایسے میںہم نئے وسط مدتی منصوبے کو شروع کریں گے۔میں اس کو مثالی وقت سمجھتا ہوں کہ لیڈرشپ کی چھڑی نئی انتظامیہ کو منتقل کردوں۔اور سونی کے لیے اور اپنے لیے زندگی میں نیا باب رقم کروں"۔سونی نے کہا ہے کہ"ہرائی نے مستعفی ہونے کے لیے بورڈ سے رجوع کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :