ٹوکیو سٹاک مارکیٹیں کاروبار کے دوران مندی کے رجحان کے ساتھ بند ہوئیں

جمعہ 2 فروری 2018 20:31

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) ٹوکیو سٹاک مارکیٹیں جمعہ کے روز مندی کے رجحان کے ساتھ بند ہوئیں کیونکہ امریکی معیشت کے حوالے سے تشویش کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹریثرری نے کئی سال کی بلند شرح دیکھی ہے جبکہ سرمایہ کار بھی کلیدی امریکی ملازمتوں کے اعدادوشمار کے حوالے سے محتاط دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

بنچ مارک نیکی اینڈ یکس میں0.90 فی صدیا 211.58 پوائنٹس کمی ہوئی اوریہ 23274.53 پر بند ہوا جبکہ وسیع تر ٹاپکس اینڈیکس نے سیشن کا اختتام 0.33 فی صد یا 6.24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا اوریہ 1864.20 پر بند ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :