ویلزکوانجری کاایک اوردھچکہ

ْچھ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل سکواڈکے ہکرسکوٹ بالڈون پاؤں زخمی ہونے کے باعث بقیہ سیزن سے باہر

جمعہ 2 فروری 2018 20:28

ویلزکوانجری کاایک اوردھچکہ
کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) ویلزکوانجری کاایک اوردھچکہ لگاہے جب چھ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل سکواڈکے ہکرسکوٹ بالڈون پاؤں زخمی ہونے کے باعث بقیہ سیزن سے باہرہوگئے ہیں ۔اوسپریس کی فرنٹ لائن میں تین ہکرزسکواڈکاحصہ تھے جس کاانتخاب کوچ وارن گیٹلانڈ نے آنے والی مہم کیلئے کیاتھا۔کین اوونزاپنی مہم کاآغازہفتہ کے روزچیمپئن شپ کے ابتدائی میچ میں سکاٹ لینڈکے خلاف ہوم میچ سے کریں گے اورالیوٹ ڈی کاڈف کے پرنسپٹلی سٹیڈیم پربنچ پرہوں گے ۔

(جاری ہے)

ویلش رگبی یونین نے ایک بیان میں کہاکہ سکاٹ بالڈون کوویلزکے نیٹ ویسٹ سکواڈسے دوران ٹریننگ پاؤں زخمی ہونے پرآزادکرلیاگیاہے ،انہیں آپریشن کراناپڑیگا،جبکہ صحت یاب ہونے میں کم ازکم پانچ ماہ کاعرصہ درکارہوگا۔سکارلٹس ہکرریان ایلیس جنہوںنے گزشتہ سمرمیں ڈیبیوکیاتھاسکواڈمیں طلب کرلئے گئے ہیں ۔؂انجریزکی بدولت ویلیزکوسکاٹ لینڈکے خلاف میچ کیلئے متعددتجربہ کارانٹرنیشنل کھلاڑیوں سے محروم ہوناپڑاہے ،ان میں جوناتھن ڈیوس ،ڈین بیکار،رہیزویب ،تاؤلوپے ،فالیوٹواورسابق کپتان سام واربرٹن شامل ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :