کورین پلیئر کیخلا ف میچ میں کامیابی آسان نہیں تھی ، امید ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی کے باقی میچز میں بھی کامیابی حاصل کرینگے، اعصام الحق

جمعہ 2 فروری 2018 20:31

کورین پلیئر کیخلا ف میچ میں کامیابی آسان نہیں تھی ، امید ہے کہ ڈیوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) کوریا کیخلاف پہلے میچ میں پاکستان کیلئے کامیابی حاصل کرنیوالے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ کورین پلیئر کیخلا ف میچ میں کامیابی آسان نہیں تھی ، امید ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی کے باقی میچز میں بھی کامیابی حاصل کرینگے ، ہوم گراونڈ ہونے کے ناطے بھر پور سپورٹ ملی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کوریاکیخلاف ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ون کے اہم میچ میں ٹاپ سیڈ سونوو کوان کیخلاف 2-1سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ڈیوس کپ ٹائی میں کوریا کیخلاف میچ میں کامیابی آسان نہیں تھی ، انہیں ہوم گراونڈ ہونے کے ناطے بھر پور سپورٹ ملی جبکہ مضبوط حریف کیخلاف پہلے میچ میں کامیابی پر اللہ کا بہت بہت کرم ہے اور جیت پر بہت خوش ہوں، اعصام الحق نے کہاکہ میچ سے پہلے اندازہ تھا کہ کورین پر پریشر ہوگا جبکہ گراس روٹ پر ہمارا تجربہ اچھا تھا اورمیچ میں کامیاب ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ کورین کیخلاف میچ میں سروس پر فوکس کیا تا کہ گیم میں ثابت قدم رہ سکوں، پہلے سے کورین حریف پر ذہنی دباؤ تھا جبکہ جیت پر بہت خوش ہوں، امید ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی کے باقی میچز بھی جیتے گے ۔