پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی چالاکیاں کام نہ آسکی

پشاور ہائی کورٹ نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو فیڈریشن کے ریکارڈ سمیت 6فروری کو طلب کر لیا

جمعہ 2 فروری 2018 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی چالاکیاں کام نہ آسکی ، پشاور ہائی کورٹ نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو فیڈریشن کے ریکارڈ سمیت 6فروری کو طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہاکی ایسو سی ایشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے متعلق معاملات کو پشاور ہائی کورٹ میں لے جانے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی کوشش تھی کہ وہ خیبر پختونخواہ ہاکی ایسو سی ایشن کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب ہوئے جائے تاہم وہ خیبر پختونخوا ہاکی ایسو سی ایشن کیساتھ اپنے اختلافات ختم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے ہیں اور خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے جسٹس روح الا آمین اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو 6فروری کی طلبی کو نوٹس جاری کر دیا اور ہے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 6فروری کو عدلت میں اپنی حاضری یقینی بنائے ساتھ عدالت نے 4جنوری کو اسلام آٓباد میں ہونیوالی پی ایچ ایف کانگرنس کے دوران ہونیوالے فیصلوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے ۔

اس ضمن میں پشاور ہائی کورٹ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل اصغر خان کنڈی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نوا گنجیرا کو خط لکھا ہے جس میں انہیں آگاہ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو 6فروری کو طلب کر لیا گیا ہے لہذا وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو عدالت میں پیشی اور تمام ریکارد کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے پابند بنوائے

متعلقہ عنوان :