پاک فضائیہ نےسومیانی فائرنگ رینج میں میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

جےایف17تھنڈرنےفضا سےفضا میں مارکرنیوالےمیزائل فائرکیے،فائرکردہ میزائل نےہدف کودرست نشانہ لگا کرتباہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 فروری 2018 18:37

پاک فضائیہ نےسومیانی فائرنگ رینج میں میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری 2018ء) : پاک فضائیہ نے سومیانی فائرنگ رینج میں میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،جے ایف 17تھنڈرنے فضا سے فضا میں مارکرنیوالےمیزائل فائر کیے،فائر کردہ میزائل نے ہدف کودرست نشانہ لگا کر تباہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے جدید ترین ویپن ٹیسٹ رینج کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا ہے۔

سومیانی فائرنگ رینج میں جے ایف 17 تھنڈر سے میزائل فائرکرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جے ایف 17 تھنڈرنے فضا سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل فائر کیے۔ جےایف 17 تھنڈرسےفائر میزائل نے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ پاک فضائیہ نے چین کے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کادن پاک فضائیہ اورپوری قوم کیلئے باعث فخرہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ اللہ کےشکرگزارہیں کہ غیرمعمولی سنگ میل حاصل کرنیکی طاقت عطا فرمائی۔ انہوں نے کہاکہ جدید ہتھیاروں کا کامیاب مظاہرہ اس طیارے کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر سے میزائل فائرکرنے کا کامیاب مظاہرہ خود دیکھا۔

متعلقہ عنوان :