رانا مشہود کی زیر صدارت یوم پاکستان2018ء کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 2 فروری 2018 18:47

رانا مشہود کی زیر صدارت یوم پاکستان2018ء کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی زیرصدارت آج پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈآفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر رانا مشہود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریبات صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں بھر پور شان و شوکت کے ساتھ منائی جائیں گی اور طالبعلموں کو قیام پاکستان کے مقاصد اور مسلمانان برصغیر کی عظیم قربانیوں کے بارے میں ضروری آگاہی دی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ یوم پاکستان کے حوالے سے سکولوں میں تقریری مقابلہ جات، ملی نغمے ،کوئز شوز اور سپورٹس کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میںمجموعی طور پر 14فلوٹس نکالے جائیں ۔یہ فلوٹس20 روز تک پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے طالبعلموں کو قیام پاکستان کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

ان فلوٹس کی تقریبات کو انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں دکھایا جائے گا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے بچے بذریعہ انٹر نیٹ ان تقریبات میں حصہ لے سکیں گے۔ اجلاس میںمحکمہ اطلاعات و ثقافت ، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور ، ٹرانسپورٹ،سکولز ایجوکیشن، انرجی، ضلعی انتظامیہ اوردیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی اورصوبائی وزیر کو یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی تقریبات بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :