چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی سے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، امیر پنجاب میاں مقصود کی ملاقات

جمعہ 2 فروری 2018 18:28

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی سے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، امیر پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور امیر پنجاب میاں مقصود احمد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کی درخواست پر پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کے امیدوار سینیٹر کامل علی آغا کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، ان کی بھرپور حمایت اور قابض بھارتی فوج کے ظلم و تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں سے اقوام متحدہ کے فورم پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے سینیٹر کامل علی آغا کی حمایت کی یقین دہانی پر امیر سراج الحق اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے دلی طور پر تشکر کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :