لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو معاوضہ نہ دینے پر عدالت عالیہ ایک بار پھر برہم

این ایچ اے، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر کو 16 فروری کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 2 فروری 2018 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو معاوضہ نہ دینے پر عدالت عالیہ ایک بار پھر برہم،عدالت نے این ایچ اے،پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر کو 16 فروری کے نوٹسسز جاری کرتے ہوئے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو معاوضہ کی عدم فراہمی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی..عدالت نے 5 سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو معاوضہ فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا..ایڈوکیٹ شوکت شیخ نے بتایا متاثرین کے معاوضے کی رقم وفاقی حکومت نے متعلقہ اداروں کو فراہم کردی ہے،متاثرین کی نادراسے تصدیق کے باوجود معاوضہ فراہم نہیں کیا جارہا.. متاثرین کے وکیل کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد میں لیاری ایکسپریس وے کے لئے مکینوں کے گھر توڑے گئے لیکن انکو معاوضہ فراہم نہیں کیا جارہا.. متاثرین کے وکیل نے استدعا کی عدالت حکام کو معاوضہ جلد فراہم کرنے کا حکم جاری کرئی.. عدالت نے این ایچ اے،پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر فریقین کو 16 فروری کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :