وزیر داخلہ کی اسلام آباد انتظامیہ کو قائداعظم یونیورسٹی میں امن و امان کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 2 فروری 2018 17:41

وزیر داخلہ کی اسلام آباد انتظامیہ کو قائداعظم یونیورسٹی میں امن و امان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں امن و امان کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے مل کر امن کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کو دنگل کا اکھاڑہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جامعات میں تدریسی اور تحقیقی ماحول کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔