عمان ، گاڑیوں میں موبائل فون ہولڈرز پر پابندی عائد کر دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 2 فروری 2018 16:31

عمان ، گاڑیوں میں موبائل فون ہولڈرز پر پابندی عائد کر دی گئی
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2018ء) عمان کی شاہی پولیس کے حکام نے گاڑیوں میں موبائل فون ہولڈرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمانی شاہی پولیس کے حکام نے ایک اعلامیہ جاری کیاہے جس کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل فون ہولڈر استعمال کر نے والوں کو 15 عمانی ریال تقریباََ 4300 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتاہے ۔

یہ ہی نہیں بلکہ ایک بلیک پوائنٹ بھی ڈراوئیونگ لائسنس پر شمار کیا جائے گا ۔عمان کی شاہی پولیس نے گزشتہ روز ریاست میں کسی بھی قسم کے سفر کو محفوظ کرنے کے لیے متعدد نئے قوانین کا اطلاق کیاہے ۔ حکام کے مطابق انہوں نے متعدد ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران اپنے موبائل ہولڈرز کو سیٹ کرتے دیکھا جس کی وجہ سے ان کو ڈرائیونگ کے دوران مشکل پیش آرہی ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہی پولیس حکام کا مزید کہناہے کہ نیا قانون یکم مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ عمانی خبر رساں ادارے ٹائمز آف عمان کے مطابق "گاڑی میں کسی بھی قسم کا آلہ ( ہولڈ ر) جس سے موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرونک شے کو نصب کیا جاسکے ،بالکل غیر قانونی ہے ۔ان اشیاء کی تنصیب سے ڈرائیوروں کی توجہ ڈرائیونگ سے ہٹ جاتی ہے "۔ واضح رہےعمان میں ٹریفک قوانین کی پابندی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں سمیت ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :