اولیاء کرام کے مزارات رشد وہدایت کاسرچشمہ ہیں،سردار سکندر حیات خان

دکھی انسانیت اولیاء کرام کے مزارات پرحاضری دے کرروحانی وقلبی سکون حاصل کرتی ہے ، اللہ تعالیٰ کے نیک بندوںکے مزارات شعائراللہ ہیںان کااحترام وادب ہرمسلمان پرلازم ہے،ہم سب کواختلافات ختم کرکے کلمہ کوبنیادبناکرایک ہی صف میںکھڑاہوجاناچاہیے ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 2 فروری 2018 17:29

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے کہاہے کہ اولیاء کرام کے مزارات رشد وہدائت کاسرچشمہ ہیںدکھی انسانیت اولیاء کرام کے مزارات پرحاضری دے کرروحانی وقلبی سکون حاصل کرتی ہے، اللہ تعالیٰ کے نیک بندوںکے مزارات شعائراللہ ہیںان کااحترام وادب ہرمسلمان پرلازم ہے خاصان خدا ہردورمیںمزارات اولیاء پرحاضر ہوکرفیض حاصل کرتے ہیںاوریہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گااولیاء اللہ کے مزارات فیوض وبرکات کامنبع ہیں اولیاء کرام نے ہمیشہ عمل اوررواداری کادرس دیاہے ان کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہم ملک پاکستان کوامن کاگہوارہ بناسکتے ہیںاولیاء اللہ نے پہاڑوںکے دامن میںڈیرے لگاکرعلاقہ کی رونق کوچارچاندلگادیئے اولیاء کرام کی تعلیمات رشدوہدائت کامنبع ہیںہمیںان پران کی روح کے مطابق عمل کرناچاہیے ہمیںاپنی زندگی کے تمام معاملات میںاعتدال پسندانہ رویہ اختیارکرتے ہوئے اجتماعی فلاح وبہبودکے عالمگیرنظریے جس کی ترویج کے لیے اولیاء کرام نے اپنی زندگیاںصرف کیںکواپنامقصدحیات بناتے ہوئے اسلام کاحقیقی تصورپیش کرناچاہیے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نے پاکستان بنایاہم سب کوکلمہ کوبنیادبناکریکجہتی کامظاہرہ کرناچاہیے سیاست میںہم میاںمحمد نوازشریف کے پیروکارہیںمیری سیاست کابنیادی پتھررکھنے والوںمیںپیرسیدسرورحسین شاہ گیلانی ہیںجن سے سیاست کے علاوہ روحانی اورمذہبی رشتہ بھی کئی دہائیوںسے جڑاہے 1970میںیہاںکے لوگوںنے مجھے ووٹ دیئے جس کی بدولت وزیراعظم بن کرریاست کی خدمت کرنے کاموقع ملا،امریکہ،اسرائیل اوربھارت گٹھ جوڑ مسلمانوںاورپاکستان کے خلاف ہے ہم اپنے اتحادواتفاق اوریکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میںملادینگے مقبوضہ کشمیرمیںمرد،خواتین،سکولز وکالجزکی طالبات بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف جاگ اٹھے ہیںبھارت مقبوضہ کشمیرمیںآخری ہچکولے کھارہاہے ہم سب کواختلافات ختم کرکے کلمہ کوبنیادبناکرایک ہی صف میںکھڑاہوجاناچاہیے پاکستان اولیاء کرام کی انتھک محنت اورقربانیوںکے نتیجہ میںمعرض وجودمیںآیاجس کی بدولت آج ہم آزادی کی نعمت سے مالامال ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے دربارعالیہ پناگ شریف حضرت پیرسیدسرورحسین شاہ گیلانی کے سالانہ عرس مبارک کی دعائیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پیرسیدعارف حسین شاہ گیلانی،ملک اکرم ایڈووکیٹ،پیرغفورشاہ گیلانی،سیدرئوف شاہ گیلانی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پرسٹاف آفیسروزیراعظم آزادکشمیرسردارشفیق انقلابی،پیرسیدفاروق شاہ گیلانی ایڈووکیٹ،سرداررئوف،وحیدرضاگجرایڈووکیٹ،پی آراوٹووزیرمال سردارطاہرمحمود،افسرمال سردارمحمدپرویزخان، ایڈمنسٹریٹرفتح پورتھکیالہ سردارذوالفقارکھنڈہاروی،صدرحلقہ فتح پورتھکیالہ (ر)ڈی ای اوسردارمنیرحسین خان کے علاوہ عقیدت مندوںوزائرین کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔

سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میراخاندان ،میرے عزیزاورعلاقے کے لوگ اس آستانہ سے تعلقات نبھاتے رہیںآستانہ عالیہ ہمارے لیے رول ماڈل ہے پیرسیدسرورحسین شاہ گیلانی کے آستانہ پرحاضر ہواہوںکشمیراولیاء کی سرزمین ہے یہاںاسلام ان ہی کی کاوشوںاورکردارکی وجہ سے پھیلایہاںکی سماجی اقتصادی ترقی میںان کابنیادی کردارہے برصغیرمیںعلم ومعرفت اوراسلام کی شمع روشن کرنے میںاولیاء اللہ اوربزرگان دین کابڑاکرداررہاہے اولیاء کرام کی تعلیمات پرعمل پیراہوکراپنی زندگیوںکوسنواریںامت مسلمہ کااتحادوقت کی اہم ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ سیاست میںاللہ تعالیٰ نے مجھ پربہت کرم کیامیری سیاسی سرپرستی پیرسیدسرورحسین شاہ گیلانی نے کی جس کی بدولت اللہ کے فضل وکرم سے پاکستانی زعماء کے ساتھ کام کرنے کاشرف حاصل ہوالوگ بنیادی پتھرکوبھول جاتے ہیںلیکن بنیادی پتھرہی پربلڈنگ کاسہاراہوتاہے انہوںنے کہاکہ پناگ گلی سے دربارعالیہ تک زائرین کوآنے جانے میںسفری تکالیف درپیش آتی ہیںجن کوکم کرنے کے لیے متبادل سڑک کابندوبست کریںگے یاموجودہ سڑک کوکشادہ کرکے زائرین کی آسانیوںمیںاضافہ کریںگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیرسیدعارف حسین شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے حلقہ میںصدارت بھی رہی ،وزارت بھی رہی اورہمارے حلقہ کوولائت کااعزازبھی حاصل ہے سردارسکندرحیات خان کادورسنہری دوررہاہے سالارجمہوریت نے حقیقی معنوںمیںبلاتخصیص تعمیروترقی کے کام کرواکر لوگوںکے دلوںمیںمقام پیداکیاہے دربارعالیہ کے ساتھ نالاپربننے والاپل سالارجمہوریت ہی نے دیاجس کاافتتاح آج تک نہیںہوامیرادل چاہتاہے کہ آج سالارجمہوریت اپنے ہاتھوںسے اپنے دورحکومت میںدیئے گئے پل کاافتتاح کریںتاکہ ہماری جانب سے بھی ان کے کام کاجوںکے صلہ میںحقیقی حق اداہوسکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماملک اکرم ایڈووکیٹ نے کہاکہ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی ذات ایک غیرمتنازعہ ذات ہے سارے لوگ ان کی عزت کرتے ہیںآزادکشمیرکی موجودہ حکومت وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں سالارجمہوریت کے زیرسایہ ان کی سرپرستی میںکام کررہی ہے دریںاثناء سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کاپناگ گلی سے دربارعالیہ تک راستے میںمختلف جگہوںپرچوہدری وحیدرضاایڈووکیٹ کے ہمراہ ن لیگی کارکنوںنے استقبال بھی کیا۔

تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کشمیرکے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔ زائرین وعقیدت مندوںکے لیے لنگرکابھی وسیع اہتمام کیاگیاتھا۔