الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 فروری 2018 14:35

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 فروری۔2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ کاغذات نامزدگی 4 سے 6فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، اسلام آباد اور فاٹا کیلئے سینیٹ نشستوں پر انتخابی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز 3 فروری کو سینیٹ انتخابات کا نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار 4 سے 6فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے،جانچ پڑتال 9فروری کو ہوگی۔ درست نامزدگی کی فہرست 15فروری کو جاری کی جائے گی۔امیدوار 16فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،سینیٹ انتخابات کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں میں پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔سینیٹ کے انتخابات کےلیے نامزدگی فارم پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔