سپریم کورٹ نے عطاءالحق قاسمی کی تعیناتی پر فریقین سے جواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 فروری 2018 14:35

سپریم کورٹ نے عطاءالحق قاسمی کی تعیناتی پر فریقین سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 فروری۔2018ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی سے متعلق ازخود نوٹس پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کی تعیناتی سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 2سال کے دوران عطاالحق قاسمی پر 27کروڑ روپے جبکہ ایک کروڑ ماہانہ خرچ ہوئے،یہ ملک غریب لوگوں کا ہے، یہ پیسہ ان کے ٹیکس کا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے استفسار کیا کہ سمری نہ بھیجنے کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا یہ پیسے دینے والا وزیراعظم ہے؟ ،کیوں نہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کیا جائے،اگر تعیناتی غیر قانونی ہو تو یہ رقم سابق وزیراعظم سے وصول کی جائے۔عدالت سابق وفاقی وزیر پرویز رشید، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، عطاءالحق قاسمی، صبا محسن اور سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ندیم حسن آصف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلئے، آئندہ کیس کی سماعت12فروری کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :