لاہور ایئرپورٹ پر 11پروازیں منسو خ ،

7تاخیرکا شکار ، مسافروں کو مشکلات

جمعہ 2 فروری 2018 15:21

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 11پروازیں منسو خ اور 7تاخیرکا شکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یئربلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410،ایئربلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411،شاہین ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز 729، شاہین ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 730، ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402، پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 594 ، پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز پی کے 595، ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475،ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 منسوخ ہوئیں۔

جبکہ ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471، شاہین ایئر کی گوانگ ژو جانے والی پرواز 892،شاہین ایئر کی گوانگ ژو سے آنے والی پرواز 891،کویت ایئر کی کویت سے آنے والی پرواز 203 اور کویت ایئر کی کویت جانے والی پرواز 204سمیت دیگر تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :