Live Updates

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 فروری 2018 12:46

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 فروری۔2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے- اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہوگی۔بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہو گی۔

(جاری ہے)

شریف فیملی کے خلاف زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور پولیس اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔حدیبیہ پیپرز اور خواجہ آصف کے خلاف نیب میں درخواست کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اجلاس میں سینٹ الیکشن سے متعلق امیدواروں کے ناموں پر غور ہوگاجبکہ نہال ہاشمی سے متعلق عدالتی فیصلے اور سزا پر بھی بات ہوگی۔وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف دائر کیسز پر عثمان ڈار بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامے اور دیگر شواہد پر بھی مشاورت ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :